سعودی شہزادہ ولید بن طلال کی والدہ انتقال کرگئیں
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شہزادہ ولید بن طلال بن عبدالعزیز آل سعود کی والدہ انتقال کرگئیں۔ ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ ولید کی والدہ کا انتقال ہفتے کو ہوا۔
مرحومہ کی نماز جنازہ اتوار کو ریاض کی جامع مسجد الامام ترکی بن عبداللہ میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی گئی۔ شہزادہ ولیدنے ایکس اکاؤنٹ پر اپنی اور والدہ کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ خدا میری والدہ شہزادی مونا ریاض الصلح پر رحم کرے ۔واضح رہے شہزادی مونا ریاض الصلح سابق لبنانی وزیراعظم ریاض الصلح کی صاحبزادی تھیں۔