سابق یونانی وزیر اعظم کوسٹاس سمائٹس 88سال کی عمر میں چل بسے

سابق یونانی وزیر اعظم کوسٹاس  سمائٹس 88سال کی عمر میں چل بسے

ایتھنز(اے ایف پی)سابق یونانی وزیر اعظم کوسٹاس سمائٹس 88 سال کی عمر میں چل بسے۔ وزیر اعظم کیریاکوس نے ملک کیلئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے چار روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سمائٹس نے جرمنی سے قانون کی تعلیم حاصل کی ، یونان کی سات سالہ آمریت کے دوران ایک مزاحمتی جنگجو رہے ، گرفتاری سے بچنے کیلئے 1969 میں ملک سے فرار بھی ہوئے۔ 1974 میں سمائٹس پوساک پارٹی کی حکومت میں وزیر خزانہ بھی رہے، 1996 میں وزیر اعظم کے طور پر ان کا انتخاب کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں