بھارت کی مہنگی ترین ہاؤسنگ سوسائٹی ہر فلیٹ کی قیمت 100 کروڑ روپے

بھارت کی مہنگی ترین ہاؤسنگ سوسائٹی ہر فلیٹ کی قیمت 100 کروڑ روپے

چندھی گڑھ(آئی این پی)بھارتی ریاست ہریانہ میں مہنگی ترین ایک سوسائٹی میں ہر فلیٹ کی قیمت 100 کروڑ روپے ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام کے پوش علاقے میں واقع سوسائٹی نے ہندوستان میں لگژری رئیل سٹیٹ سیکٹر میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ۔یہ  منصوبہ ملک کے سرکردہ تاجروں، سی ای اوز، اور امیر افراد کا انتخاب بن گیا ۔رپورٹ کے مطابق جب یہ پروجیکٹ 2014 میں شروع کیا گیا تو اس کی قیمت 22ہزار500 روپے فی مربع فٹ تھی لیکن آج اس کی قیمت 85ہزار روپے ہو گئی ہے ۔وہ گھر جو پہلے 30 کروڑ روپے میں فروخت ہوا تھا، آج 100 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں