’طوفان ہمیں نہیں روک سکتا‘ جنوبی کوریائی صدر کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے

’طوفان ہمیں نہیں روک سکتا‘  جنوبی کوریائی صدر کی حمایت  اور مخالفت میں مظاہرے

سیول(اے ایف پی)جنوبی کوریا کے ہزاروں شہریوں نے برفانی طوفان کی پرواہ کئے بغیر معطل صدر یون سوک یول کی حمایت اور مخالفت میں ریلی نکالی۔

سیول میں اتوار کو ایک بار پھر ہزاروں افراد یون سوک یول کی رہائشگاہ پر جمع ہوئے ۔مظاہرین کے ایک کیمپ نے ان کی گرفتاری جبکہ دوسرے نے مواخذے کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب پراسیکیوٹرز کی رپورٹ کے مطابق معطل صدر نے 3 دسمبر کو ناکام مارشل لگانے سے قبل  کابینہ کے اہم وزرا کے اعتراضات کو نظر انداز کیا۔ملک کے اس وقت کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سبھی نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں