امریکی کانگریس نے ٹرمپ کی بطور صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کر دی
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی کانگریس نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور امریکی صدر کامیابی کی باضابطہ توثیق کردی۔
نائب صدر کملا ہیرس نے اعلان کیا ہے کہ نومبر 2024 کے صدارتی انتخاب میں انکے حریف ٹرمپ کامیاب رہے ۔واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات کا نتیجہ ایگزٹ پولز کی صورت میں عام طورپر اگلے روز ہی آجاتا ہے تاہم باضابطہ کامیابی کا اعلان کانگریس ہی کرتی ہے ۔ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کا حلف اٹھائیں گے ۔ بائیڈن کا کہنا ہے کہ عوام کیپٹل پر 6جنوری کے حملے کو کبھی فراموش نہ کریں۔