بھارت:ہندو انتہاپسندنے خود کو مسلمان ظاہرکرکے بم کی دھمکی دیدی،ملزم گرفتار
نئی دہلی(اے پی پی)بھارتی ریاست بہار کے ایک ہندو انتہاپسند نے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے کیلئے سوشل میڈیا پر خود کو مسلمان کے طورپر پیش کرکے اتر پردیش کے شہر الہٰ آباد میں کمبھ میلے کو بم سے نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی ۔
18سالہ آیوش کمار جیسوال نے ناصر پٹھان کے نام سے جعلی انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ، دھمکی دیتے ہوئے دعوی ٰکیا کہ میلے میں بم دھماکے سے ایک ہزار افراد ہلاک ہو جائیں گے ۔دھمکی آمیز پیغام میں لکھا تھاتم سب کو مار دیا جائے گا، انشاء اﷲ۔ پولیس نے جیسوال کے آئی پی ایڈریس کے ذریعے سراغ لگا کر اسے گرفتارکرلیا۔