شمالی کوریا کا ایک اور بیلسٹک میزائل تجربہ،امریکا کی مذمت
سیول (اے ایف پی) شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ، جو جزیرہ نما کوریا اور جاپان کے درمیان سمندر میں داغا گیا۔
جنوبی کوریا نے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی قرار دیا،واضح رہے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن شمالی کوریا کے جوہری خطرے اور دیگر امور پر بات چیت کیلئے سیول میں موجود ہیں ۔انہوں نے میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کا اقدام عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔