روس کا مشرقی یوکرین کے اہم قصبے پر قبضہ کرنیکا دعویٰ
ماسکو(اے ایف پی)روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں کورخوفکے اہم لاجسٹک مرکز پر قبضہ کر لیا ۔۔۔
روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ علاقے میں کئی مہینوں کی مسلسل کوشش کے بعد یہ ایک اہم پیش رفت ہے ۔ وزارت نے ٹیلی گرام پر کہا کہ یہ قصبہ جنوب مغربی ڈونباس کی سب سے بڑی بستی ہے ، جنگ سے پہلے کی آبادی تقریباً 22ہزار افراد پر مشتمل تھی۔