مغربی کنارہ:اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری،100گھر نذر آتش

مغربی کنارہ:اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری،100گھر نذر آتش

غزہ ،واشنگٹن(اے ایف پی،رائٹرز)اسرائیل کا مغربی کنارے میں جنین شہر اور پناہ گزین کیمپ میں مسلسل آٹھویں روز بھی فوجی آپریشن جاری ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اسرائیلی فوج نے کارروائیوں میں توسیع کے بعد طولکرم کیمپ میں موجود خاندانوں کو گھر خالی کرنے پر مجبور کیا۔ فورسز نے کچھ خاندانوں کوبندوق کی نوک پر ان کے گھروں سے نکالا اور انہیں کہا کہ وہ ایک ہفتے تک واپس نہ آئیں۔فلسطینی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمپ کے اندر 100گھروں کو تباہ کر کے جلا دیا گیا۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر غزہ سے فلسطینیوں کو مصر یا اردن منتقل کرنے کی اپنی خواہش کا اعادہ کیا ۔ امریکی صدر نے نیتن یاہو کو 4فروری کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کیلئے مدعو کر لیا ، وہ پہلے غیر ملکی رہنما ہیں جنہیں صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس مدعو کیا ۔ امریکی صدرنے ایئر فورس ون پر میڈیا کو بتایا کہ وہ فلسطینیوں کو ایسے علاقے میں رہائش دلانا چاہیں گے جہاں وہ بغیر کسی رکاوٹ ،انقلاب اور تشدد کے رہ سکیں۔انہوں نے کہا آپ غزہ کی پٹی کو دیکھتے ہیں، یہ اتنے سالوں سے جہنم بنا ہوا ہے ، اسکے ساتھ ہمیشہ تشدد جڑا رہا ، انہوں نے کہا نیتن یاہو مجھ سے ملنے آرہے ہیں۔فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کی جبری نقل مکانی ناقابل قبول ہوگی۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہاہمارا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ دو ریاستی حل ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں