امریکا میں ٹیکس کم،دوسرے ملکوں پر بڑھائیں گے :ٹرمپ
![امریکا میں ٹیکس کم،دوسرے ملکوں پر بڑھائیں گے :ٹرمپ](https://dunya.com.pk/news/2025/January/01-29-25/news_big_images/2468271_47005792.jpg)
واشنگٹن (اے ایف پی )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں ٹیکس کم اور دوسرے ملکوں پر بڑھائیں گے ۔
امریکی عوام پر انکم ٹیکس ختم اور دیگر ممالک سے درآمدات پر بھاری ٹیرف لگا کرامریکا کو ایک مرتبہ پھر دنیا کی طاقتور ترین معیشت بنائیں گے ۔انہوں نے ریپبلکن اراکین کانگریس کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاامریکا کو اس نظام کی طرف لوٹنا ہوگا جس نے ماضی میں ہمیں امیر اور طاقتور بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 1870 سے 1913 تک انکم ٹیکس کا نظام موجود نہیں تھا، امریکی معیشت اپنی بلند ترین سطح پر تھی اور ملک کی آمدنی کا بڑا حصہ درآمدی ٹیرف سے حاصل ہوتا تھا۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کو مالا مال کرنے کے لیے اپنے شہریوں پر ٹیکس لگانے کے بجائے ہم اپنے شہریوں کو مالا مال کرنے کے لیے بیرونی ممالک پر محصولات اور ٹیکس لگائیں گے ۔ٹرمپ نے کہا کہ مجھے سو فیصد یقین نہیں کہ تیسری بار صدر نہیں بن سکتا۔آئندہ صدارتی انتخاب کیلئے بڑی رقم جمع کرلی ، جسے شاید میں اپنے لئے استعمال نہیں کرسکتا لیکن مجھے اسکا 100 فیصد یقین نہیں ۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نے تیسری بار صدارتی عہدہ سنبھالنے کے امکان کا اشارہ دیا ہو۔ٹرمپ کا کہنا تھا مائیکروسافٹ ٹِک ٹاک کے حصول کیلئے بات چیت کر رہا ہے ۔