چینی صدر نے روس کے یوم فتح میں شرکت کی دعوت قبول کر لی

چینی صدر نے روس کے یوم فتح میں  شرکت کی دعوت قبول کر لی

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چینی صدر شی جن پنگ نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے خلاف سوویت یونین کی فتح کی یادگاری تقریبات میں شرکت کیلئے روس کی دعوت قبول کر لی ۔

 چین میں روس کے سفیر ایگور مورگلوف نے بتایا کہ فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 9 مئی کو ماسکو میں تقریبات ہوں گی ۔یاد رہے کریملن نے دسمبر میں کہا تھا کہ اس نے بہت سے ممالک کو جنگ کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں