سمندر کی گہرائی میں تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی آڈیو جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)سمندر میں حادثے کا شکار ہونے والی ٹائٹن آبدوز کی ایک اور آڈیو سامنے آئی ہے ۔
امریکی اخبار کے مطابق این او اے اے کی طرف سے ایک نئی آڈیو ریکارڈنگ جاری کی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ ٹائٹن آبدوز کے پھٹنے کی آواز ہے ۔امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق یہ آوازیں ٹائٹن کے پھٹنے کی جگہ سے تقریباً 900 میل دور مانیٹر کے ذریعے ریکارڈ کی گئیں۔یاد رہے ٹائٹن 18 جون 2023 کو ٹائٹینک کی باقیات کو تلاش کرنے کیلئے سیاحتی ایڈونچر پر تھی جب یہ حادثے کا شکار ہوئی ،پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد سمیت اس میں سوار تمام مسافر ہلاک ہو گئے تھے ۔