پوپ فرانسس کو پیچیدہ طبی مسائل کا سامنا،سانس کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص

پوپ فرانسس کو پیچیدہ طبی مسائل کا سامنا،سانس کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص

روم(اے ایف پی) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی سانس کی نالی میں پولی مائیکروبیل انفیکشن کی تشخیص ہوئی ہے ، پیچیدہ طبی صورتحال کی وجہ سے پوپ کا علاج تبدیل کر دیا گیا ۔

ویٹیکن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس ابھی ہسپتال میں زیر علاج رہیں گے ۔واضح رہے پولی مائیکروبیل شدید نوعیت کا انفیکشن ہوتا ہے جو وائرس، بیکٹیریا، فنگس اور پیراسائٹس ایک ساتھ جمع ہوجانے پر ہوتا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں