کینیڈا کبھی بھی امریکا کا حصہ نہیں بنے گا:وزیر اعظم مارک کارنی

اوٹاوا(اے ایف پی)کینیڈا کے نئے وزیر اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ کینیڈا کبھی بھی، کسی بھی شکل و صورت میں امریکا کا حصہ نہیں بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت واشنگٹن کے ساتھ ملکر دونوں ممالک کے مفادات کو آگے بڑھانے کیلئے کام کر سکتی ہے ۔مارک کارنی کا کہنا تھا ٹرمپ کے محصولات کا مقابلہ کرنا اولین ترجیح ہو گی۔یاد رہے جنوری میں ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اوٹاوا اور واشنگٹن کے تعلقات تنزلی کا شکار ہیں ،ٹرمپ نے کینیڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 51 ویں امریکی ریاست بننے کیلئے اپنی آزادی سے دستبردار ہو جائے ۔