لندن:فلسطینیوں کے حق میں بڑا مظاہرہ ،نسل کشی رکوانے کا مطالبہ

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )فلسطین میں نسل کشی کا سلسلہ بند کرانے کیلئے جنگ مخالف تنظیموں کے زیراہتمام لندن میں بڑا احتجاج کیا گیا۔
گرین پارک سٹیشن سے شروع ہونے والے احتجاج میں ہزاروں افراد شریک تھے جو تمام راستے اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے رہے ۔احتجاج کے شرکا مارچ کرتے ہوئے پکاڈلی سرکس سے ہوتے ہوئے ڈاؤئنگ سٹریٹ کے سامنے پہنچے ۔احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری قتل عام کو روکنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں اور برطانیہ اسرائیل کو جنگی ہتھیاروں کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرے ۔