یوکرین معاملہ:ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے رواں ہفتے بات چیت متوقع

یوکرین معاملہ:ٹرمپ کی  روسی ہم منصب سے  رواں ہفتے بات چیت متوقع

واشنگٹن (اے ایف پی)ایک امریکی اہلکار نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر ٹرمپ کی روسی ہم منصب سے رواں ہفتے بات چیت متوقع ہے۔

انہوں نے کہا واشنگٹن یوکرین جنگ بندی کو قبول کرنے کیلئے ماسکو پر دباؤ ڈال رہا ہے ،دونوں صدور کے درمیان اس ہفتے واقعی اچھی اور مثبت بات چیت ہونے والی ہے ۔ادھر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اُن کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف نے یوکرین میں جنگ ختم کرنے کیلئے مذاکرات کے اگلے مرحلے پر بات چیت کی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سفارت کاروں نے امریکا اور روس کے درمیان رابطے کی بحالی کیلئے کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں