برطانیہ کا معذور افراد کی فلاح وبہبودکیلئے مختص رقم پر کٹوتی کا اعلان

برطانیہ کا معذور افراد کی فلاح  وبہبودکیلئے مختص رقم پر کٹوتی کا اعلان

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کی حکومت نے معذورافراد کی فلاح وبہبود کیلئے مختص رقم پر کٹوتی کا اعلان کردیا۔۔۔

جس سے 2030تک ساڑھے 6ارب ڈالر سے زیادہکی بچت ہوگی ،یہ اقدام معیشت میں گراوٹ کی وجہ سے کیاگیاہے ۔ورک اینڈ پنشن سیکرٹری لز کینڈل نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ وہ معذور افراد کی کام میں مدد کیلئے ایک اہم اصلاحاتی پیکیج دے رہی ہیں تاہم یہ کٹوتی ضروری ہے ۔دوسری طرف وزیر خزانہ ریچل ریوز مختلف سرکاری محکموں میں اربوں پاؤنڈ کے اخراجات میں کٹوتیوں کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کام کررہے ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں