سابق امریکی صدر کینیڈی کے قتل کیس کی خفیہ دستاویزات 60 برس بعد جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی نیشنل آرکائیوز نے صدر ٹرمپ کے حکم پر سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کے تقریباً 60 برس بعد ان کے قتل سے متعلق 80 ہزار صفحات پر مشتمل خفیہ دستاویزات جاری کر دیں۔
واضح رہے کینیڈی کو 22 نومبر 1963کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔یونیورسٹی آف ورجینیا کے سنٹر فار پالیٹکس ڈائریکٹر کا کہنا تھاکہ ان کی ایک ٹیم دستاویزات کا جائزہ لینا شروع کر چکی ہے لیکن ان کی مکمل اہمیت کو سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے ، البتہ جو لوگ جان ایف کینیڈی کیس سے بڑی چیزوں کی توقع کر رہے ہیں انہیں مایوسی ہو گی۔ہزاروں فائلیں ابھی تک جزوی یا مکمل طور پر خفیہ ہیں۔