2024 میں نقل مکانی کرنیوالے 9ہزار افراد ہلاک ہوئے :اقوام متحدہ
جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ کی مائیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ 2024 میں دنیا بھر میں ہجرت کے راستوں پر کم از کم 9ہزار افراد ہلاک ہوئے ۔
2024تارکین کیلئے سب سے مہلک سال تھا۔ایجنسی نے کہا دنیا بھر میں تارکین کی بڑھتی ہوئی اموات ناقابل قبول ہیں ،اسے روکا جا سکتا ہے ، انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہامہاجروں کی اموات اور لاپتا ہونے والوں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے ، زیادہ تر متاثرین کی شناخت اور دیگر تفصیلات معلوم نہیں ۔