بھارت ، چین انتخابات میں مداخلت کرسکتے ، پاکستان بھی صلاحیت رکھتا ہے :کینیڈین خفیہ ایجنسی

اوٹاوا(آئی این پی )کینیڈا کی خفیہ ایجنسی نے کہا ہے کہ بھارت اور چین ممکنہ طور پر انتخابات میں مداخلت کی کوشش کر سکتے ہیں جبکہ روس اور پاکستان بھی ایسا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
کینیڈین سکیورٹی انٹیلی جنس سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز وینیسا لائڈ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا چائنہ آئندہ الیکشن میں کینیڈا کے جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش میں اے آئی ٹیکنالوجی سے چلنے والے ٹولز کا استعمال کر سکتا ہے ۔ بھارتی حکومت بھی کینیڈین جمہوری عمل میں مداخلت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔چین نے اپنے ردعمل میں کہا کینیڈا کے اندرونی معاملات میں مداخلت میں کبھی دلچسپی نہیں رکھی ۔بھارت کا فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔یاد رہے ایک سال سے زائد سے بھارت اور کینیڈا کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔