چین میں دو سال سے قید امریکی فرم کے 5ملازم رہا

چین میں دو سال سے قید  امریکی فرم کے 5ملازم رہا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے امریکی کنسلٹنسی فرم منٹز گروپ کے پانچ ملازمین کو رہا کر دیا ۔مارچ 2023 میں ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی۔۔۔

 جب چین نے ملک میں غیر ملکی جاسوسی کے شک میں  مختلف کنسلٹنسی فرموں پر چھاپے مارنے شروع کیے ۔منٹز گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم چینی حکام کے شکر گزار ہیں کہ ہمارے سابق ساتھی اب دوبارہ اپنے اہلخانہ کے پاس جا سکیں گے ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ رہائی پانے والے پانچوں ملازمین چینی شہری ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں