بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال، جیل میں بند سری لنکن پولیس چیف برطرف
کولمبو(اے ایف پی)سری لنکا کی حکومت نے بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں جیل میں بند پولیس چیف دیشبندو ٹیناکون کو برطرف کر دیا۔
حکمران اتحاد نے اس سلسلے میں پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کی،نائب وزیر محنت مہندا جے سنگھے نے میڈیا کو بتایا کہ امید ہے سپیکر قرارداد پر فوری عمل کریں گے ۔ یاد رہے پولیس چیف پر 2023 میں منشیات فروشوں کیخلاف جعلی کارروائی کا الزام ہے ،واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا لیکن کوئی منشیات نہیں ملی۔سپریم کورٹ نے ٹیناکون کو حکم دیا تھا کہ وہ متاثرہ افراد کو 5لاکھ روپے معاوضہ ادا کرے لیکن پچھلی حکومت نے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا۔