مارشل لا کا خدشہ ،زمبابوے کے صدر نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

مارشل لا کا خدشہ ،زمبابوے کے صدر  نے آرمی چیف کو برطرف کردیا

ہرارے (اے ایف پی)زمبابوے کے صدر ایمرسن منینگیگوا نے سابق فوجیوں کی جانب سے احتجاج کے اعلان کے بعد ملک میں مارشل لاکے خدشے کے پیش نظر آرمی چیف کو برطرف کردیا۔

زمبابوے کے سیاسی ماہرین نے کہا کہ صدر منینگیگوا نے اپنے اقتدار کو مضبوط کرنے کیلئے اعلیٰ فوجی جنرل کو ہٹانے کا سخت اقدام کیا ہے اور انہیں خدشہ تھا کہ کہیں سابق اتحادی فوجی مارشل لا نافذ نہ کردیں۔صدر نے 2017 میں سابق صدر رابرٹ موگابے کے خلاف فوجی بغاوت کے نتیجے میں بننے والے فوجی حکمرانوں سے اقتدار حاصل کیا تھا تاہم اب ان کی حکمران جماعت زینو پی ایف کے اندر اختلافات پائے جاتے ہیں اور ان کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں حالانکہ ان کی جماعت 1950 میں برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد برسر اقتدار ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں