رواں ماہ ایک لاکھ 42ہزار فلسطینی بے گھر ہوگئے :اقوام متحدہ

جنیوا(اے ایف پی)اقوام متحدہ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوبارہ شروع ہونے سے صرف ایک ہفتے میں ایک لاکھ 42ہزارفلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔
سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا کہ ایک لاکھ 42ہزار لوگ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے اپناگھر چھوڑ کرمحفوظ مقام کی طرف چلے گئے ہیں ، غزہ کی تقریباً 90 فیصد آبادی 7 اکتوبر 2023 سے اس سال جنوری کی جنگ کے آغاز کے درمیان کم از کم ایک بار بے گھر ہوئی ہے ۔