تاجکستان :بجلی چوری پر 10 سال قید کا قانون نافذ

دو شنبے (اے ایف پی،مانیٹرنگ ڈیسک) تاجکستان کی وزارت توانائی و آبی وسائل نے کہاہے کہ بجلی کے استعمال سے متعلق نئے قانون کے تحت میٹر سے چھیڑ چھاڑ کرنے یا کنڈے لگانے پر 10 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔
خیال رہے تاجکستان میں 95 فیصد پن بجلی گھروں سے بجلی پیدا کی جاتی ہے ،پانی کی قلت کے باعث مطلوبہ مقدار میں بجلی پیدا نہیں کی جا سکی ۔علاوہ ازیں تاجکستان میں بجلی کا انفرا سٹرکچر بھی پرانا اور ناقص ہوچکا ، ملک میں دہائیوں سے لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ۔