مسلح افواج ہائی الرٹ امریکا کا ساتھ دینے والے دشمن تصور ہونگے :ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے اپنی مسلح افواج کو ہائی الرٹ کر دیا ۔خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے خلیجی ممالک اور ترکیہ کو خبردار کیا ہے کہ۔۔۔
اگر انہوں نے ایران پر حملے میں امریکا کا ساتھ دیا یا اپنی فضائی حدود و اڈے استعمال کرنے دئیے تو اسے دشمنی سمجھا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے جن خلیجی ممالک کو ممکنہ نتائج سے خبردار کیا ہے ان میں عراق، کویت، امارات، قطر، ترکیہ اور بحرین شامل ہیں۔ان ممالک کی حکومتوں کے ترجمانوں نے فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔