الجزائرکا 12 فرانسیسی اہلکاروں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم

پیرس (اے ایف پی)الجزائر نے فرانسیسی وزارت داخلہ کے اہلکاروں سمیت ایک درجن شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
فرانسیسی وزیر خارجہ جین نول نے کہا ہے کہ الجزائر کا اقدام فرانس میں اس کے تین شہریوں کی گرفتاری کا ردعمل ہے ۔ اگر ہمارے اہلکاروں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تو جوابی اقدام کے سوا چارہ نہیں ہو گا۔ واضح رہے دو روز قبل فرانس نے الجزائر کے ایک سفارتکار سمیت تین الجزائری باشندوں پر ایک شہری کے اغوا میں ملوث ہونے کے شبہ میں فرد جرم عائد کی تھی۔