امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک
نیویارک(اے ایف پی )امریکی ریاست نیویارک میں ایک چھوٹا طیار ہ کھیت میں گرکر تباہ ہوگیا۔۔۔
6 افراد ہلاک ہوگئے ۔امریکی میڈیا کے مطابق مٹسوبشی ایم یو ٹو بی 40 جہاز اتوار کو کولمبیا کاؤنٹی سے 16 کلومیٹر دور ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا۔ مرنے والوں میں پائلٹ اور نیورو سرجن مائیکل گروف، ان کی اہلیہ اور بچے شامل ہیں۔