ہارورڈ یونیورسٹی ایک مذاق فنڈنگ کی مستحق نہیں رہی:ٹرمپ

واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ادارہ وفاقی فنڈنگ کا مستحق نہیں رہا۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغا م میں لکھا کہ ہارورڈ کا اب کسی معیاری تعلیمی ادارے کے طور پر شمار نہیں ہوسکتا اور اسے دنیا کی عظیم یونیورسٹیوں کی کسی فہرست میں شامل نہیں کرنا چاہئے ، ہارورڈیونیورسٹی ایک مذاق ہے جو نفرت اور حماقت سکھاتی ہے اور اسے مزید وفاقی فنڈز نہیں ملنے چاہئیں۔