چین ،روس کی چاند پر ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنیکی منصوبہ بندی

چین ،روس کی چاند پر ایٹمی  بجلی گھر تعمیر کرنیکی منصوبہ بندی

شنگھائی (رائٹرز،اے پی پی)چین اور روس چاند پر بجلی پیدا کرنے کیلئے نیوکلیئر پلانٹ تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔۔

 جس سے چاند پر مشترکہ ریسرچ سٹیشن کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ رپورٹ کے مطابق چین اور روس کے مشترکہ منصوبے آئی ایل آر ایس کو توانائی کی ضرورت ہو گی جسے چاند پر ہی پیدا کیا جائے گا تاکہ طویل مدتی تحقیقی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جا سکے ۔یاد رہے چین نے 2030 تک ایک بڑی خلائی طاقت بننے اور چاند پر خلابازوں کو اتارنے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے ،بیجنگ 2028 میں چھانگ او 8 خلائی مشن کے ذریعے چاند پر ایک مستقل انسان بردار قمری اڈے کی تعمیر کی بنیاد رکھے گا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں