بھارت کی 14کشمیریوں کو دہشتگردقراردینے کی منصوبہ بندی
نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے پہلگام حملے کے بعد اپنی روایتی چالاکیوں کے تحت ایک بار پھر مقامی کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی مہم تیز کر دی ۔
بھارتی فورسز نے اننت ناگ، شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں سرگرم 14 کشمیری نوجوانوں کی ایک فہرست جاری کی ہے ، جنہیں بغیر کسی ثبوت کے دہشت گرد قرار دے کر نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔ جن نوجوانوں کو نشانہ بنایا جائے گا ان میں احسان الحق، عادل رحمن ڈیٹو، حارث نذیر، ناصر احمد وانی ، شاہد احمد کٹے ،احمد شیخ، عامر نذیر وانی، یاور احمد بھٹ ، آصف احمد کانڈے ، زبیر احمد وانی، ہارون رشید غنی ، زبیر احمد غنی اوردیگرکے نام شامل ہیں۔ان پر بھارت نے بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں کہ وہ وادی میں حملوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے ۔ دوسری طرف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مزید متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک 10گھروں کو مسمار کردیاگیاہے ،گزشتہ روز سری نگر کے 60 مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔