بی جے پی نے پاکستان کے بعد بنگلہ دیش کا پانی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا
نئی دہلی (آئی ا ین پی )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کے فیصلے کے بعد بھارت اب بنگلہ دیش کو بھی پانی بند کرنے کی دھمکی پر اتر آیا۔
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے پ ہلگام حملے کے پیش نظر سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کے بعد اب بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ نشیکانت دوبے نے 1996 میں کانگریس کے دور حکومت میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے گنگا پانی کے معاہدے کو ختم کرنے کا کہاہے ۔