حسین الشیخ فلسطین کے نائب صدر اورفلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے صدرمقرر

 حسین الشیخ فلسطین کے  نائب صدر اورفلسطین لبریشن  آرگنائزیشن کے صدرمقرر

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے حسین الشیخ کو فلسطینی اتھارٹی کا نائب صدر مقرر کر دیا ۔

 فلسطینی حکومت میں نائب صدر کے عہدے کی تشکیل کے چند روز بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے پی ایل او(فلسطین لبریشن آرگنائزیشن) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حسین الشیخ کو تنظیم کا صدر اور فلسطینی صدارت کیلئے اپنا نائب مقرر کرلیا ہے ۔پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی نے فیصلے کی حمایت کردی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں