آرکٹک جزیرہ، جائیداد نہیں جسے خریداجاسکے ،ٹرمپ کی قبضے کی دھمکی نامناسب:وزیراعظم گرین لینڈ

آرکٹک جزیرہ، جائیداد نہیں جسے  خریداجاسکے ،ٹرمپ کی قبضے کی دھمکی  نامناسب:وزیراعظم گرین لینڈ

کوپن ہیگن (اے ایف پی)گرین لینڈ کے نئے وزیر اعظم جینز فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ آرکٹک جزیرہ کبھی بھی جائیداد کا ٹکڑا نہیں ہو گا جسے خریدا جا سکتا ہے ، ڈنمارک کے خود مختار علاقے پر قبضہ کرنے کی امریکی دھمکی نامناسب ہے ۔

دورہ ڈنمارک کے دوران جینز فریڈرک نیلسن نے ڈنمارک کے وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم کبھی بھی ایسی جائیداد نہیں بنیں گے ، جسے کوئی بھی خرید سکتا ہے اور یہی وہ پیغام ہے جسے سمجھنا میرے خیال میں سب سے اہم ہے ۔دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاناما کینال اور نہرسویزسے امریکی جہازوں کو مفت سفرکی اجازت ہونی چاہئے ۔امریکی صدر نے وزیر خا رجہ مارکوروبیوکوکہاہے فوری طور اس صورتحال کا خیال رکھیں اوراسے یادرکھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں