سمجھ دار لوگ بیٹھے ہیں، امریکا کی وجہ سے دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ جنگ بندی پر ٹرمپ جونیئر کا تبصرہ

سمجھ دار لوگ بیٹھے ہیں، امریکا کی  وجہ سے دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ  جنگ بندی پر ٹرمپ جونیئر کا تبصرہ

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ دار لوگ بیٹھے ہیں اور امریکا کی وجہ سے دنیا پہلے سے زیادہ محفوظ ہے ۔

ایکس پر اپنے بیان میں ٹرمپ جونیئر نے وہ ویڈیو بھی شیئر کردی جس میں امریکی ٹی وی چینل سی این این کے نمائندے نک رابرٹسن بتا رہے ہیں کہ بھارت نے جنگ بندی کیلئے امریکا سے رابطہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی این این کے رپورٹر نے بتایا کہ ان کی ایک ایسے ذریعے سے بات ہوئی ہے جو اسی کمرے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ساتھ موجود تھا جہاں سیز فائر کی بات ہو رہی تھی، انہوں نے سیز فائر میں اہم کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں