او آئی سی کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور

جدہ(آئی این پی )اسلامی تعاون تنظیم نے پاکستان اور بھارت کے )درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ممکن ہے ۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ جنگ بندی میں کردار ادا کرنے والے تمام فریق تحسین کے مستحق ہیں۔ او آئی سی نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کو مذاکرات اور سفارتی ذرائع سے حل کیا جائے ۔