میرا سندور کہاں ہے ؟ پاکستان میں پکڑے بی ایس ایف اہلکار کی اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال

میرا سندور کہاں ہے ؟ پاکستان  میں پکڑے بی ایس ایف اہلکار کی  اہلیہ کا مودی سرکار سے سوال

ممبئی (آئی این پی ) پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی سرحدی فورس(بی ایس ایف) کے ایک اہلکار پرنام سا کی اہلیہ نے مودی سرکار سے سوال کیا ہے کہ اس کا سندور کہاں ہے ؟ اور کیا وہ واپس آئے گا بھی یا نہیں؟۔

 بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اہلکار کو گزشتہ ماہ پاکستان نے گرفتار کیا تھا، جس کی اہلیہ شوہر کی واپسی کے لیے بے چین ہے ، اور اپنی حکومت سے سوال کر رہی ہے کہ کیا اس کا سندور اسے واپس کیا جائے گا؟ ۔34 سالہ پرنام سا کا پنجاب کے فیروز پور میں بی ایس ایف کی 24 ویں بٹالین میں تعینات ہیں، اور 23 اپریل کو بھارت-پاکستان کی سرحد پر تعینات تھے ، جب انہوں نے مقامی کسانوں کو ایک خطرناک علاقے سے نکالنے میں مدد کی اور مبینہ طور پر بین الاقوامی سرحد عبور کر لی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں