بھارتی ائیرپورٹس پر کام کرنیوالی ترک کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ
نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے ترک کمپنی جلیبی ائیرپورٹ سروسز انڈیا کی سکیورٹی کلیئرنس فوری طور پر منسوخ کر دی۔۔
بھارتی وزارت شہری ہوابازی نے حکم نامے میں کمپنی کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کرنے کی وجہ قومی سلامتی کے حوالے سے خدشات کو قرار دیا۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی حمایت پر بھارت میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔جلیبی ایوی ایشن ہولڈنگ کی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی دہلی، ممبئی اور بنگلورو سمیت بھارت کے 9 ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ ہینڈلنگ سروسز فراہم کرتی ہے ۔ کمپنی نے تاحال اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔