پاکستانی طیارہ گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد،براہموس میزائلوں کا ڈپوتباہ ہونے کی تصدیق

پاکستانی طیارہ گرانے کا بھارتی  دعویٰ بے بنیاد،براہموس میزائلوں  کا ڈپوتباہ ہونے کی تصدیق

نئی دہلی (آئی این پی)امریکی دفاعی تجزیہ کار کرسٹین فیئر نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا۔۔

 جبکہ انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے بھارتی براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی موقف کی تصدیق کردی۔کرسٹین فیئر نے ٹی وی پروگرام میں بھارتی صحافی کے سوال کے جوا ب میں کہاکہ وہ بھارت کی طرف سے پاکستان کا جنگی طیارہ گرانے کی بات کو بکواس کے طورپر دیکھتی ہیں کیونکہ اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔امریکی دفاعی تجزیہ کار نے بھارتی میڈیا کے پاکستان کی 20 فیصد ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچانے کی بھی تردیدکی۔ انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی پنجاب میں واقع براہموس میزائلوں کے ڈپو کے تباہ ہونے پربیس سے تابکاری کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، 3 کلومیٹر کے علاقے سے انخلا کے احکامات جاری کردئیے گئے ، پانچ کلومیٹر دور علاقے کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں