روس یوکرین مذاکرات ،جنگی قیدیوں کے تبادلے پراتفاق

روس یوکرین مذاکرات ،جنگی قیدیوں کے تبادلے پراتفاق

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ کے شہر استنبول میں ماسکو اور کیف کے وفود کے درمیان 3سال بعد پہلی بار امن مذاکرات ہو ئے ، دونوں ممالک ایک ہزار جنگی قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہو گئے۔

ترک وزیر خارجہ اور انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان ملاقات ضروری ہے ۔علاوہ ازیں یوکرینی فضائیہ نے تصدیق کی ہے کہ ایک اور امریکی ساختہ ایف 16 لڑاکا طیارہ کھو دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں