امریکا کا لاکھو ں ڈالر کے بھارتی آم لینے سے انکار، شپمنٹ واپس
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے بھارت کے آموں کی شپمنٹ لینے سے انکار کردیا۔ امریکی اخبار کے مطابق بھارت سے آموں کی 15 شپمنٹس امریکا پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ تھیں ۔
متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ائیرپورٹس لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا۔برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔برآمد کنندگان نے تقریباً5لاکھ ڈالر کے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے ۔