یورپی یونین اور برطانیہ نوجوانوں کیلئے نئی ویزا سکیم پر متفق

یورپی یونین اور برطانیہ نوجوانوں  کیلئے نئی ویزا سکیم پر متفق

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین نوجوانوں کے لیے ایک نیا ویزا معاہدہ طے کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے ، جس کا مقصد نوجوانوں کو یورپ بھر میں رہنے اور کام کرنے میں سہولت دینا ہے۔۔۔

تاہم اس مجوزہ معاہدے پر برطانیہ میں سیاسی تنازع کا امکان بھی ہے ۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فریقین ’’بیلنسڈ یوتھ ایکسپیریئنس سکیم’’کے آغاز پر متفق ہو گئے ہیں، یہ منصوبہ برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کی بحالی کے ایک وسیع تر پیکیج کا حصہ ہے ، جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں