پاکستان نے امرتسر گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانیکی کوشش کی تھی :بھارتی فوج
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی 15 انفینٹری ڈویژن کے میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے دعویٰ کیا ہے کہ۔۔۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے حالیہ فوجی تصادم کے دوران پاکستان نے 8 مئی کو ڈرونز اور میزائلوں سے امرتسر میں گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔خیال رہے اس سے قبل بھی بھارت کی جانب سے پاکستان پر سکھوں کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے تاہم پاکستانی ریاست اور فوج کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے ۔