انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ ہلاکتوں کی تعداد 9ہو گئی،11لاپتا
جکارتہ (اے ایف پی)مشرقی انڈونیشیا میں سونے کی کان کے قریب مٹی کا تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 9 ہو گئی۔
ریسکیو اہلکار کے مطابق مغربی پاپوا صوبے کے ایک دور افتادہ علاقے میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی صورتحال ہے ۔ سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ صابرالدین نے بتایا گیارہ لوگوں کی ابھی تک تلاش جاری ہے ۔ یاد رہے ستمبر2024 میں مغربی سماٹرا میں سونے کی غیر قانونی کان میں مٹی کے تودے گرنے سے 13 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہو گئے تھے ۔