تنزانیہ :صدرکی موت کا جھوٹااعلان ملک بھر کے ایکس اکاؤنٹس بلاک
دارالسلام (اے ایف پی)تنزانیہ کے باشندوں کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے بلاک کردیاگیا۔
جبکہ ایک پولیس اکاؤنٹ ہیک ہوا اوراسے صدر کی موت کاجھوٹا اعلان کرنے کیلئے استعمال کیاگیا۔انٹرنیٹ واچ ڈاگ نیٹ بلاکس کے مطابق بدھ کے روز تنزانیہ کے باشندے وی پی این کے بغیر ایکس تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے ،تمام اکاؤنٹس بلاک کردئیے گئے کیونکہ صدر کی موت کی جھوٹی خبر پر ملک کی قیادت ناراض ہو گئی تھی ۔تنزانیہ کے وزیر اطلاعات جیری ولیم سیلا نے پارلیمنٹ میں ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ٹیکس اتھارٹی کے یوٹیوب اکاؤنٹ میں بھی دراندازی کی گئی تھی تاہم اس پر پابندی عائد نہیں کی گئی ۔