رواں سال کئی عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم کر سکتے :امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ2025 کے اختتام سے قبل مزید عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب بھی اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے لیکن کچھ رکاوٹیں موجود ہیں۔انہوں نے فارن افیئرز کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا میرے خیال میں اس سال کے اختتام سے پہلے مزید ممالک ابراہیم معاہدے میں شامل ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کے پہلے دور میں امارات، بحرین اور مراکش نے اسرائیل سے تعلقات قائم کیے تھے ۔ ان معاہدوں کو ابراہیم اکارڈ کہا جاتا ہے ۔