امریکا،ایران جوہری مذاکرات کا پانچواں دور ختم، واضح پیشرفت نہ ہو سکی

امریکا،ایران جوہری مذاکرات کا  پانچواں دور ختم، واضح پیشرفت نہ ہو سکی

روم،واشنگٹن (اے ایف پی)ایران اور امریکا کے درمیان اٹلی کے دارالحکومت روم میں جوہری مذاکرات کا پانچواں دور اختتام پذیر ہو گیا، جس میں کوئی واضح پیش رفت نہ ہو سکی۔

عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے کہا کہ ایران امریکا مذاکرات کے پانچویں دور میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے تاہم یہ حتمی نہیں ، انہیں امید ہے کہ باقی مسائل آنے والے دنوں میں واضح ہو جائیں گے ۔دوسری جانب سینئر امریکی اہلکار کا کہنا تھا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا پانچواں دور تعمیری تھا،مذاکرات براہ راست اور بالواسطہ دونوں طرح کے تھے جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہے ۔ ہم نے مزید پیش رفت کی لیکن ابھی بھی کام کرنا باقی ہے ،فریقین نے مستقبل قریب میں دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں