فلسطینیوں کی حمایت ،دنیا بھرسے رفح بارڈر کیطرف مارچ

فلسطینیوں کی حمایت ،دنیا بھرسے رفح بارڈر کیطرف مارچ

غزہ(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ پر جاری اسرائیلی محاصرہ ختم کرانے کیلئے دنیا بھر کے 50 ممالک سے ہزاروں افراد نے مصر اورغزہ کے درمیان واقع رفح بارڈر کی طرف مارچ کا فیصلہ کیا ہے ۔

غزہ گلوبل مارچ کے عنوان سے شروع کی گئی اس تحریک کا پہلا قافلا تقریباً 1000 افراد پر مشتمل ہے جوتیونس سے روانہ ہونے کے بعد گزشتہ روز لیبیا کے دارالحکومت طرابلس پہنچ چکا ہے ،یہ قافلہ آج مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے گا جہاں دنیا بھر سے ہزاروں لوگ جمع ہونگے اوررفح بارڈر کی طرف مارچ کیا جائے گا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز غزہ میں خوراک کی تقسیم کے مرکز میں فائرنگ کردی جس سے 31فلسطینی شہیداور 200زخمی ہوگئے ۔ باسل نے کہا کہ ہزاروں فلسطینی امریکااور اسرائیل کے حمایت یافتہ خوراک کی تقسیم کے مرکز تک پہنچے تھے ،اسرائیلی فوج نے ٹینکوں اور ڈرونز سے حملہ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں