کشمیر پرٹرمپ کا بیان ، بھارتی سیخ پا، امریکی پرچم نذر آتش

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کی کوششوں پر بھی بھارتی شہری سیخ پا ہو گئے ۔۔
،نئی دہلی میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔انتہا پسند ہندوؤں نے احتجاج کے دوران امریکی پرچم کو پیروں میں روندا اور نذر آتش کر دیا ۔احتجاج کے دوران انتہائی غلیظ الفاظ ادا کیے ، بھارتی شہری نے امریکی پرچم پر تھوکا اور امریکا کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔انتہاپسند ہندوؤں کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کو مضبوط کرو گے ہم آپ کو مضبوط کریں گے ، امریکا گندی سیاست کرتا ہے ۔بھارت کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے امریکا کے خلاف احتجاج دراصل پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں شکست کی ہزیمت کو چھپانا ہے ۔