برطانیہ :سابق بنگلہ دیشی وزیر سیف الزمان کے اثاثے منجمد
لندن(آئی این پی )برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سے شیخ حسینہ واجد کے ساتھی سابق بنگلہ دیشی وزیر سیف الزمان کے اثاثے منجمد کردئیے گئے ۔
کرپشن الزامات کے بعد لندن ،نیو یارک اور دیگر ممالک میں ان کے اثاثے منجمد کئے گئے ۔ برطانوی کرائم ایجنسی کی کارروائی کو عوامی لیگ کے قریبی وزرا کی جائیدادوں پر شکنجہ قرار دیا جا رہا ہے ، ایجنسی کی جانب سے سیف الزمان کی ایک کروڑ دس لاکھ پاؤنڈ کی جائیداد منجمد کی گئی ہے جبکہ 350 غیر ملکی اثاثوں کی تحقیقات جاری ہیں ۔ یہ اقدام بنگلا دیشی حکام کی جانب سے قانونی درخواستوں کے بعد کیا گیا ۔